بِگ باس 19 کا تاج کس کے سر؟ انعام میں کیا کچھ ملا؟

Who won the Bigg Boss 19 crown? What was the prize?
لڑائیوں، تنازعات اور جذباتی ڈرامے سے بھرپور بِگ باس 19 کے سیزن میں آخرکار خاموش مزاج اور باوقار انداز نے سب پر سبقت حاصل کرلی۔گورو کھنہ نے بِگ باس 19 کی ٹرافی اپنے نام کرلی اور 50 لاکھ روپے نقد انعام کے ساتھ ایک لگژری گاڑی بھی جیت لی۔جہاں دیگر شرکا جارحانہ رویے اور بلند آوازوں کے ساتھ میدان میں اترے، وہیں گورو کھنہ نے صبر، برداشت اور جذباتی سمجھ بوجھ کو اپنی طاقت بنایا۔ ابتدا میں ان کا یہ انداز کمزور سمجھا جا رہا تھا، مگر وقت کے ساتھ یہی خاموشی ان کی سب سے بڑی طاقت بن کر ابھری۔

LOADING...

سیزن کے اہم ترین مرحلے ’ٹکٹ ٹو فائنل‘ ٹاسک میں گورو کھنہ نے غیر معمولی ذہنی اور جسمانی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ بھاری برتنوں کے ساتھ توازن برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے یہ ٹاسک جیتا اور فائنل کے لیے براہِ راست کوالیفائی کیا۔ایک جذباتی لمحہ اس وقت آیا جب میزبان سلمان خان نے گورو کھنہ کا دفاع کرتے ہوئے انہیں ٹیلی وژن کا سپر اسٹار قرار دیا۔ اس حمایت نے نہ صرف گورو کا حوصلہ بلند کیا بلکہ ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔

گھر کے اندر گورو کھنہ نے پرانیت مورے اور مریدُل تیواری کے ساتھ مضبوط اور سچی دوستی قائم رکھی۔ ذاتی مفاد پر مبنی اتحاد بنانے کے بجائے وہ جذباتی استحکام اور وفاداری کی علامت بنے رہے۔ سلمان خان نے انہیں سیزن کا ’گرین فلیگ ایمبیسیڈر‘ بھی قرار دیافائنل سے قبل ایک فین میٹ کے دوران زیادہ ہجوم کے باعث بدنظمی کی صورتحال بھی پیدا ہوئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں گورو کھنہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی اجتماعات میں احتیاط اور نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

فائنل مقابلے میں گورو کھنہ کا سامنا فرحانہ بھٹ سے تھا۔ نتیجے کے اعلان کے لمحے میں اسٹیج پر سناٹا چھا گیا، اور جب ان کا نام فاتح کے طور پر لیا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ کنفٹی برسائی گئی، آنکھیں نم ہوئیں اور گورو کھنہ نے تاریخ رقم کر دی۔جیت کے بعد ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کے اعتماد اور محبت کی جیت ہے۔






اشتہار


اشتہار