نیلم منیر شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں، ویڈیو وائرل

Neelam Munir appeared in public with her husband for the first time after marriage, video goes viral
پاکستان کی مشہور ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد شوہر راشد کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والیں نیلم منیر اپنی شادی کے بعد سے دبئی میں مقیم ہیں لیکن اکثر اپنے ڈراموں کی شوٹنگ کے لیے پاکستان آتی رہتی ہیں۔

LOADING...

حال ہی میں وہ دبئی میں ایک نجی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ نظر آئیں جہاں کئی پاکستانی اور بھارتی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔نیلم منیر نے تقریب کی کچھ ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم نے سادہ سیاہ ریشمی سوٹ پہنا تھا اور ان کے شوہر نے روایتی عربی لباس پہنا ہوا تھا۔

 ایک ویڈیو میں راشد کو پیار سے نیلم کا ہاتھ پکڑ کر ان کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا گیانیلم منیر نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’مرد کی اصل طاقت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ وہ اپنی عورت کے ساتھ کس قدر نرمی سے پیش آتا ہے۔

نیلم منیر کی اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔



 حوالہ

اشتہار


اشتہار