ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے بھارتی گلوکار جانبر نہ ہوسکے

Indian singer injured in traffic accident dies
بھارتی گلوکار اور اداکار راجویر جاوندا 35 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجویر جا وندا 27 ستمبر کو  موٹر سائیکل پر شملہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بادی کے علاقے میں سڑک پر اچانک سامنے آئے مویشیوں کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل پر قابو نہ پاسکے، حادثے کے نتیجے میں راجویر کو سر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد سے وہ ہوش میں نہ آسکے۔

LOADING...

اسپتال حکام کے مطابق حادثے کے بعد گلوکار کو’ انتہائی نازک حالت ‘ میں موہالی کے ایک اسپتال میں 11 دن تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم  وہ جانبر نہ ہوسکے۔راجویر نہ صرف مقبول گلوکار تھے بلکہ انہوں نے اداکاری میں بھی اپنی پہچان  بنالی تھی۔راجویر 2018 کی فلم ’ صوبیدار جوگندر سنگھ،جند جان اور  مندو تحصیلدارنی جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔





اشتہار


اشتہار