ٹائرجلانے اور پائرولائسزپلانٹس کےکام کرنے پر پابندی

Ban on tire burning and pyrolysis plants
صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں ٹائرجلانے اور پائرولائسزپلانٹس کےکام کرنے پر پابندی لگادی۔سندھ کی صوبائی حکومت  نے صوبے  بھر  میں ٹائر  جلانے  اور   پائرو لائسزپلانٹس کےکام کرنے پر پابندی لگادی۔

LOADING...

سیکرٹری ماحولیات سندھ  زبیر چنہ کے مطابق ٹائر جلانے اور ناقص  پائرو لائسز پلانٹس سے فضا، مٹی  اور  پانی شدید  آلودہ ہو رہےہیں۔ ٹائر جلانے سے بعمومی آلودگی بڑھنے کے ساتھ سانس، دل کی تکالیف  اور اعصابی امراض بڑھ رہے ہیں۔زبیر چنہ کے مطابق پائرولائسز جیسے خطرناک عمل سےکراچی کی فضائی آلودگی خطرناک سطح  تک پہنچ چکی ہے۔سیکرٹری ماحولیات کے مطابق سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے نام سے نئے قواعد کا مسودہ تیار کیا ہے۔

ٹائرجلانے اور پائرولائسزپلانٹس کےکام کرنے پر پابندی
 سب سٹینڈرڈ فیولز، ٹائر آئل، غیرمحفوظ ایندھن کےاستعمال، تیاری  اور اس کی فروخت  ممنوع  ہوگی۔زبیر چنہ کا کہنا ہےکہ  تمام پلانٹس کے لیے لائسنسنگ، ماحولیاتی کنٹرول سسٹم اور اخراج کی حد کے تقاضے لازم ہوں گے۔ خلاف ورزی  پر  پلانٹس ضبط اور جرمانوں کی تجاویز ہیں۔ پائرو لائسز ایک کیمیائی عمل ہے جس میں  پلاسٹک اور  ربڑ وغیرہ  کو  جلایا جاتا ہے  تاکہ وہ بایو آئل، گیس اور دیگر مصنوعات میں تبدیل ہو جائیں۔




اشتہار


اشتہار