بالی ووڈ میں شاہ رخ خان سے بھی زیادہ امیر شخصیت سامنے آ گئی

A person richer than Shah Rukh Khan has emerged in Bollywood
شاہ رخ خان چاہے کنگ آف بالی ووڈ ہوں، لیکن دولت کی دوڑ میں بالی ووڈ کی ایک شخصیت ان پر سبقت لے گئی ہے اور وہ بھی کیمرے کے پیچھے رہتے ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ جاری ہونے والی ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 (Hurun India Rich List 2025) میں جہاں شاہ رخ خان نے دنیا کے سب سے امیر اداکار کا اعزاز حاصل کیا، وہیں ایک بالی ووڈ کی ایک ایسی شخصیت بھی سامنے آئی ہے جس نے نہ کبھی فلم میں اداکاری کی اور نہ ہی ہدایت کاری، لیکن پھر بھی وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ دولت کما لی۔

LOADING...

ہورون کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی دولت اس وقت 1.4 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ بھارتی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والے اداکار بن چکے ہیں۔ ان کی آمدنی میں حالیہ برسوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اور وہ بالی ووڈ کے حقیقی بادشاہ کہلانے لگے ہیں۔تاہم، شاہ رخ خان سے بھی آگے ہیں رونی اسکرووالا، جن کی مجموعی دولت 1.5 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 13,300 کروڑ بھارتی روپے) بتائی گئی ہے۔

وہ فلم پروڈیوسر اور معروف بزنس مین ہیں، جنہوں نے اپنی دولت فلموں سے زیادہ کاروباری سرمایہ کاریوں سے کمائی ہے۔رونی اسکرووالا کی دولت نہ صرف شاہ رخ خان، بلکہ کرن جوہر (1,880 کروڑ بھارتی روپے) اور امیتابھ بچن (1,630 کروڑ بھارتی روپے) جیسے معروف فلمی شخصیات سے بھی زیادہ ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یش راج فلمز کے آدتیہ چوپڑا اور ٹی سیریز کے بھوشن کمار جیسے کامیاب فلم ساز بھی اس فہرست میں رونی اسکرووالا سے پیچھے ہیں۔

رونی اسکرووالا کون ہیں؟

رونی اسکرووالا کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہندوستان میں کیبل ٹی وی کی بنیاد رکھی۔انہوں نے اپنا کیریئر ٹوتھ برش بنانے والی ایک چھوٹی کمپنی سے شروع کیا، بعد میں کیبل نیٹ ورک قائم کیا، اور پھر 1990 میں UTV کے نام سے ایک ٹی وی اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی، جو وقت کے ساتھ ایک بڑی فلم پروڈکشن کمپنی میں تبدیل ہوا۔ان کی پروڈکشن کے تحت کئی مشہور فلمیں بنی ہیں جن میں لکش، سوَدیش، رنگ دے بسنتی، جودھا اکبر، اور فیشن وغیرہ شامل ہیں۔

 دولت کا اصل ذریعہ

سال 2012 میں UTV کو ڈزنی نے خرید لیا، جس کے بعد رونی اسکرووالا نے RSVP Movies کے نام سے ایک نیا بینر قائم کیا۔ اس بینر تلے بننے والی فلموں میں کیڈارناتھ، اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک، اور سیم بہادر شامل ہیں۔رونی اسکرووالا کی اصل دولت فلموں سے نہیں بلکہ ان کی کاروباری سرمایہ کاریوں سے آتی ہے۔ وہ UpGrad جیسے بڑے ایجوکیشن ٹیک پلیٹ فارم اور Unilazer Ventures کے بانی ہیں، جنہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔




اشتہار


اشتہار