معروف عرب نیوز چینل الجزیرہ(al jazeera) کے اسٹوڈیو میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب لائیو نشریات کے دوران اچانک ایک چوہا میز پر چڑھ آیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نیوز پریزنٹر معمول کے مطابق بلیٹن پیش کر رہی تھیں۔
LOADING...
چوہے کی اچانک موجودگی سے پریزنٹر گھبرا گئیں اور کرسی سے اچھل کر پیچھے ہٹ گئیں۔ چند لمحوں تک وہ واضح طور پر خوفزدہ دکھائی دیں، جب کہ پس منظر میں عملہ صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کرتا رہا۔ تاہم، صرف کچھ لمحوں بعد اینکر نے خود کو سنبھالا، اپنی نشست پر واپس بیٹھ گئیں اور ناظرین سے مسکراتے ہوئے معذرت کرلی۔
الجزیرہ نیوز اسٹوڈیو میں چوہے کی اینٹری۔ pic.twitter.com/dD0CYXcxbW
— Salman Durrani (@DurraniViews) October 10, 2025
یہ دلچسپ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ الجزیرہ کے ناظرین نے ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے اسے سال کا سب سے انوکھا لائیو لمحہ قرار دیا۔کئی صارفین نے پریزنٹر کی حاضرجوابی اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا کہ خوفزدہ ہونے کے باوجود انہوں نے مختصر وقفے کے بعد بلیٹن دوبارہ شروع کر دیا۔