بھارت: طیارے میں سوئی ہوئی خاتون کیساتھ غیر اخلاقی حرکت

India: Immoral behavior with a sleeping woman on a plane
 بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے دار الحکومت چنئی کے ایئرپورٹ سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 38 سالہ خاتون آئی ٹی پروفیشنل اپنے شوہر کے ساتھ نشست پر بیٹھی تھی جبکہ ملزم ان کے برابر میں بیٹھا تھا، 45 سالہ شخص جو چنئی میں ملازمت کرتا ہے حیدرآباد کے ذریعے اتر پردیش جا رہا تھا اور اس وقت مبینہ طور پر نشے میں تھا۔

LOADING...

پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب دورانِ پرواز دونوں میاں بیوی سو گئے تھے، طیارے کے لینڈ ہونے سے قبل خاتون نے محسوس کیا کہ کوئی اسے چھو رہا ہے جس پر خاتون نے فوراً شور مچایا،  فلائٹ کے لینڈ ہونے کے بعد خاتون نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس سے شکایت درج کروائی۔خاتون کی شکایت پر بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔یہ واقعہ فضائی سفر کے دوران حفاظت کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔





اشتہار


اشتہار