دھناشری ورما یوزویندر چہل سے شادی اور طلاق کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

Dhanashree Verma cries while talking about her marriage and divorce with Yuzvendra Chahal
بھارتی ڈانسر دھناشری ورما ایک ٹیلی وژن شو کے دوران سابق شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔بھارتی کوریوگرافر اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار دھناشری ورما نے حال ہی میں احسنیر گروور کے شو "رائز اینڈ فال” میں اپنے ذاتی تجربات شیئر کرتے ہوئے جذباتی لمحات کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  خوب وائرل ہورہی ہے۔

LOADING...

ارجن بجلانی کے ساتھ گفتگو کے دوران، انہوں نے کرکٹر یوزویندرا چہل کے ساتھ اپنی سابقہ شادی پر بات کی اور انکشاف کیا کہ طلاق کے باوجود انہیں ہمیشہ چہل کی فکر رہے گی۔دھناشری نے چہل کے ساتھ اپنے رشتے اور شادی سے متعلق گفتگو میں کہا کہ ہماری شادی بہت جلدی ہوئی، اگست میں منگنی (روکا) اور دسمبر میں شادی ہوئی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ابتدا میں ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن یوزویندرا کی محبت اور کوششوں نے انہیں قائل کیا، تاہم، شادی کے بعد انہوں نے رشتے میں تبدیلیاں محسوس کیں۔

بھارتی ڈانسر نے کہا میں نے شادی کو چلانے کی پوری کوشش کی، جب طلاق کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو دھناشری نے بتایا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا۔دھناشری نے کہا کہ انہوں نے رشتے کو بچانے کے لیے اپنی پوری کوشش کی اور 100 فیصد دیا، لیکن میں نے آخر میں بغیر کسی پچھتاوے کے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔طلاق کے باوجود انہوں نے ارجن سے کہا کہ یوزویندرا کے لیے میں ہمیشہ فکر مند رہوں گی اس کا خیال ہمیشہ رہے گا، وہ خیال میری طرف سے کبھی نہیں جائے گا۔اس دوران ارجن نے کہا کہ بعض اوقات تھوڑی سی کوشش سے رشتوں کو بچایا جا سکتا ہے، دھناشری مسکرائیں، اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں جس کے بعد ارجن نے انہیں تسلی دیتے ہوئے گلے لگایا۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار