بھارتی صدر دروپدی مورو کے ہیلی کاپٹر کے لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا۔ بھارتی صدر اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز اُس وقت پیش آیا جب وہ صابری مالا مندر میں حاضری کے لیے کیرالہ پہنچی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اصل میں نیلاکل (پمبا کے قریب) پر ہونی تھی لیکن خراب موسم کے باعث آخری لمحات میں مقام تبدیل کر کے پرامادم میں کیا گیا۔
LOADING...
حکام کے مطابق، نیا ہیلی پیڈ منگل کی رات دیر گئے راجیو گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے اندر تیار کیا گیا تھا، لیکن کنکریٹ مکمل طور پر سیٹ نہیں ہو سکا تھا، اسی لیے ہیلی کاپٹر کے وزن سے زمین دھنس گئی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کنکریٹ پوری طرح خشک نہیں ہوا تھا۔
#WATCH | Kerala: A portion of the helipad tarmac sank in after a chopper carrying President Droupdi Murmu landed at Pramadam Stadium. Police and fire department personnel deployed at the spot physically pushed the helicopter out of the sunken spot. pic.twitter.com/QDmf28PqIb
— ANI (@ANI) October 22, 2025
اس لیے ہیلی کاپٹر کے پہیوں کے نیچے دباؤ سے گڑھے بن گئے۔ جب بھارتی صدر مورو اپنی گاڑی کے ذریعے پمبا روانہ ہوگئیں، تو پولیس اور فائر بریگیڈ اہلکاروں کو انڈین ایئر فورس کے Mi-17 ہیلی کاپٹر کے پہیے دھنسے ہوئے حصے سے باہر نکالتے دیکھا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔