برطانیہ نےشاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا

Britain announces new passports with royal insignia
برطانیہ نے بادشاہ چارلس کے شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس دسمبر سے جاری  کرنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ دسمبر سے نئے پاسپورٹ جاری کرے گا جن پربادشاہ چارلس کا شاہی نشان نمایاں ہوگا جبکہ بادشاہ چارلس کے شاہی نشان میں’’ٹیوڈر تاج‘‘ شامل ہوگا۔

LOADING...

برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرادیا ہے، نئے پاسپورٹس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر بھی شامل ہوں گے۔دوسری جانب ملکہ الزبتھ کے نشان والے پاسپورٹس میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔واضح  رہے کہ برطانیہ میں 2023 سے پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری ہو رہے ہیں۔





اشتہار


اشتہار