وزیراعلیٰ پنجاب 3 سال کیلئے چیئرمین پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی مقرر

Punjab Chief Minister appointed as Chairman Punjab Central Business District Authority for 3 years
سی بی ڈی پنجاب میں انتظامی طور پر اہم تبدیلی کردی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب(cm punjab) کو 3 سال کیلئے چیئرمین پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی مقرر کردیا گیا۔شاہد اشرف تارڑ سے چیئرمین سی بی ڈی پنجاب کا عہدہ واپس لے لیا گیا،ڈیرہ غازی خان سے رکن صوبائی اسمبلی اسامہ لغاری سی بی ڈی پنجاب کے اتھارٹی ممبر مقررکئے گئے ہیں۔ایم پی اے اسامہ لغاری کی بطور ممبر تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے ۔

LOADING...

سیکریٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ازیں گریڈ 20 کے افسر سلمان غنی کی خدمات حکومتِ پنجاب کے سپرد کر دی گئیں،سلمان غنی اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سلمان غنی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔





اشتہار


اشتہار