وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم کی دعوت پر آج 3 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے میں اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے جن میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنما تجارت، اطلاعات و مواصلات، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال صنعت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کریں گے۔
LOADING...