وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہو گئے۔شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحوفد وفد میں شامل ہیں۔
LOADING...