پنجاب میں بھاری گاڑیوں کا پہلا ڈرائیونگ اسکول قائم

First heavy vehicle driving school established in Punjab
پنجاب حکومت نے سڑکوں پر حفاظت بڑھانے اور حادثات کو کم کرنے کے لیے لاہور کے مناون ٹریفک پولیس لائنز میں بھاری گاڑیوں کا پہلا ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کیا ہے۔پنجاب آئی جی عثمان انور نے اسکول کا دورہ کیا اور تربیتی سہولیات، جدید ڈرائیونگ سمولیٹرز اور دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید، سیف سٹیز کے سی ای او ایس ایس پی امراء اطہر اور ڈی آئی جی ایس پی یو غازی صلاح الدین بھی موجود تھے۔ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول خاص طور پر بس، ٹرک اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

LOADING...

جس میں جدید ڈرائیونگ سمولیٹرز، عملی سیشنز اور کلاس روم لیکچرز شامل ہوں گے تاکہ ڈرائیور حفاظتی اصولوں کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور سڑک حادثات کی شرح میں کمی آئے۔تربیتی کورسز میں ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین، ڈرائیونگ کی حفاظتی تکنیکوں اور مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقے بھی سکھائے جائیں گے، کورس مکمل کرنے والے ڈرائیورز کو سرکاری سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا، جو ان کے پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کرے گی اور مستقبل میں ملازمت کے مواقع بڑھائے گی۔دورے کے دوران آئی جی عثمان انور نے مناون ٹریفک پولیس لائنز کے مختلف شعبوں، بشمول ایم ٹی سیکشن اور انٹیگریشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور تربیتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔





اشتہار


اشتہار