ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

FBR decides to take action against those who flaunt wealth on social media
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے لاکھوں افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، پہلے مرحلے میں ایف بی آر ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ کرے گا۔

LOADING...

شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، شادیوں پر 20، 20 ہزار ڈالر کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بنگلوں، گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔ایف بی آر گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا۔




اشتہار


اشتہار