بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے میں 6 امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہےوکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کےبعد آگ بھڑک اٹھی ، حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کی ذمہ داری ایک عراقی مسلح گروہ نے قبول کی ہے، جو بغداد میں امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔