بھارت کے شہر ممبئی میں بارش کے بعد ٹریفک جام میں ایک رکشہ ڈرائیور کا سریلی آواز میں کشور کمار کا گیت گانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
LOADING...
ستیاوان گیتے نامی رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ کشور کمار کا لازوال گیت "چھو کر میرے من کو" گنگناتے دکھائی دے رہا ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ "صرف ممبئی میں آپ رائیڈ بُک کرتے ہیں اور ساتھ ہی لائیو کنسرٹ بھی سن لیتے ہیں۔"
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے باوجود ڈرائیور رکشہ میں بیٹھا بے فکری سے گانا گا رہا ہے، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں اور رکشہ ڈرائیور کو اس کی زبردست پرفارمنس پر داد دے رہے ہیں۔