رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا۔ جس کا نظارہ پاکستان سے بھی کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی سب ہونے والے چاند گرہن کو یورپ،ایشیا، آسٹریلیا،افریقا،شمالی اور جنوبی امریکا سمیت پاکستان سے بھی دیکھاجاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی کم ہونے لگے گی جبکہ چاند کو جزوی چاند گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا اور چاند کو مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔
LOADING...