دنیا کا پہلا جدید ترین اینٹی اسموگ سسٹم پاکستان کے کس شہر میں تعینات کیا گیا ہے؟

The world's first state-of-the-art anti-smog system has been deployed in which city of Pakistan?
لاہور میں اسموگ کے تدارک کیلئے جدید ترین ڈسٹ سسپنشن سسٹم اسمبلنگ شروع کردی گئی، یہ سسٹم بروقتِ ضرورت مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ دنیا کا پہلا آزمودہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ چکا ہے اور اسے اسمبل کیا جارہا ہے۔

دنیا کا پہلا جدید ترین اینٹی اسموگ سسٹم پاکستان کے کس شہر میں تعینات کیا گیا ہے؟

LOADING...

مریم نواز نے بتایا کہ جدید فوگ کینن باریک پانی کی دھند سے خطرناک فضائی ذرات PM2.5 اور PM10 کو زمین پر گرا کر ہوا صاف کرتے ہیں، اینٹی اسموگ گنز لاہور میں نصب ایئر کوالٹی نیٹ ورک اور ماحولیات تحفظ فورس سے منسلک ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آلودگی کی شدت بڑھنے پر اینٹی اسموگ گنز  خودکار طور پر فعال ہو جائیں گی۔

 یہ اینٹی اسموگ گنز سسٹم سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز، کیو آر کوڈڈ  بھٹہ خشت اور اے ائی ٹریکنگ سسٹم سے منسلک ہوگا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اینٹی اسموگ گنز ماحولیات کے تحفظ کے لئے انقلابی قدم ہے، ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شمولیت کے ساتھ اسموگ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

دنیا کا پہلا جدید ترین اینٹی اسموگ سسٹم پاکستان کے کس شہر میں تعینات کیا گیا ہے؟



حوالہ 

اشتہار


اشتہار