سب کو ’’دو لڈو‘‘ دیے مجھے ایک کیوں؟ شہری نے وزیراعلیٰ ہیلپ لائن پر کال کردی

Everyone was given "two laddoos", why one for me? Citizen calls CM helpline
بھارت میں یوم آزادی کی تقریب میں دو کے بجائے ایک لڈو دینے پر شہری نے وزیراعلیٰ ہیلپ لائن پر شکایت کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے رہائشی شخص نے وزیر اعلیٰ کی ہیلپ لائن پر ایک معمولی شکایت کے لیے کال کی کہ سب کو دو لڈو دیے گئے اور اسے صرف ایک لڈو ملا۔

LOADING...

واقعہ گرام پنچایت بھون میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران پیش آیا، پرچم کشائی کی تقریب کے بعد تمام حاضرین میں لڈو تقسیم کیے جارہے تھے، جب کملیش خوشواہا کی باری آئی تو اسے ایک لڈو پیش کیا گیا۔جب اسے دو لڈو دینے سے انکار کیا گیا تو اس نے اپنا احتجاج درج کروانے کے لیے سی ایم ہیلپ لائن پر کال کی اور شکایت میں لکھا کہ پنچایت پرچم کشائی کے بعد مناسب طریقے سے مٹھائی تقسیم کرنے میں ناکام رہی اور اس معاملے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

سب کو ’’دو لڈو‘‘ دیے مجھے ایک کیوں؟ شہری نے وزیراعلیٰ ہیلپ لائن پر کال کردی
پنچایت سکریٹری رویندر سریواستو نے  این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ "کملیش باہر سڑک پر کھڑا تھا۔ چپراسی نے اسے ایک لڈو دیا، لیکن اس نے دو پر اصرار کیا۔ جب انکار کیا تو اس نے سی ایم ہیلپ لائن پر کال کی۔”پنچایت نے بازار سے ایک کلو مٹھائی مزید خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور شکایت کنندہ کو تسلی دی ہے۔





اشتہار


اشتہار