مزدور کے اکاؤنٹ میں کھربوں روپے نےکھلبلی مچادی

Trillions of rupees created chaos in the laborer's account
بھارت کے ایک مزدور کا منہ اس وقت کھلا کا کھلا رہ گیا جب اسے علم ہوا کے اس کے بینک اکاؤنٹ میں کھربوں روپے موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست بہار کے ضلع جمئی کے رہائشی اور جے پور میں مزدوری کرنے والے ٹینی منجھی نامی ایک پلمبر کے بینک اکاؤنٹ میں اچانک 100 لاکھ کھرب روپے (37 ہندسوں پر مشتمل رقم) آگئی۔

LOADING...

ٹینی منجھی نے یہ رقم اپنے اکاؤنٹ میں اس وقت دیکھی جب وہ اپنے والد کے علاج کے لیے پیسے بھیجنے کی تیاری کر رہا تھا کہ بیلنس کا اسکرین شاٹ دیکھ کر اس کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ابتدا میں تو وہ اسکرین پر نظر آنے والی رقم کو ٹھیک سے گن بھی نہیں پا رہا تھا، بس اتنا گن پایا کہ وہ 37 ہندسوں پر مشتمل نمبر تھا۔

 اس نے متعدد بار اپنی ایپ کو بند کرکے دوبارہ کھولا، اس کا پاس ورڈ بھی تبدیل کیا لیکن پھر بھی کھربوں روپے اس کے بینک اکاؤنٹ میں بدستور دکھائی دے رہے تھے۔ اتنی بڑی رقم دیکھ کر اس نے حیرت اور گھبراہٹ کے عالم میں اپنے والد کو فون کرکے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔بعد ازاں یہ بات اس نے اپنے گاؤں کے کچھ لوگوں کو بتائی تو اس کے گھر لوگوں کا ہجوم لگ گیا اور بات بالآخر کسی نہ کسی طرح سائبر پولیس تک پہنچ گئی۔
 

معاملے کی چھان بین کے بعد سائبر پولیس نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ بینک کی تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں ٓور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔ بینک انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کچھ دیر بعد ٹینی منجھی کا اکاؤنٹ فریز کردیا، جس کی وجہ سے وہ اپنے والد کے لیے دوا کے پیسے بھی نہیں بھیج سکا۔ تاہم بعد ازاں وہ اس مسئلے کے حل کے لیے بینک پہنچا اور اپنے والد کو رقم بجھوائی۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار