معروف ٹک ٹاک اسٹار کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں

Famous TikTok star dies in car accident
میکسیکو کی معروف شیف اور ٹک ٹاک اسٹار یانن کامپوس ایک سنگین ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دو روز تک موت و حیات کی جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 38 سالہ یانن کامپوس کی تیز رفتار لگژری بلیک کار میکسیکو کے شہر چہواہوا میں فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے جا ٹکرائی۔ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور یانن کو تشویشناک حالت میں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

LOADING...

دو دن تک آئی سی یو میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکیں۔یانن کامپوس نے 2018 میں ’’ماسٹر شیف میکسیکو‘‘ میں حصہ لے کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور ٹک ٹاک پر لائف اسٹائل اور کھانوں کی تراکیب سے متعلق ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں، جس سے انہیں دنیا بھر میں لاکھوں مداح ملے۔

معروف ٹک ٹاک اسٹار کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں






اشتہار


اشتہار