سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔کورٹ فیسوں میں اضافے کے بعد نئے مقدمات کے اندراج کی فیس 250 سے بڑھا کر ڈھائی ہزار اور نظر ثانی درخواست کی کورٹ چالان فیس کو 125 سے بڑھا کر 1250 روپے کردیا گیا ہے۔
LOADING...
آئینی درخواست دائر کرنے کا چالان 250 سے 2500، سپریم کورٹ نظر ثانی کا سیکیورٹی چالان 10 ہزار سے 50 ہزار اور انٹرا کورٹ اپیل کی فیس 250 سے بڑھا کر 5 ہزار کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ وکالت کا ٹکٹ 10 سے بڑھا کر 500 اور سپریم کورٹ بیان حلفی کا ٹکٹ 12 روپے سے بڑھا کر 500 کردیا گیا ہے۔