ایران نے فوجی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

Iran takes important steps to boost military capabilities
ایران نے فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نئی دفاعی کونسل قائم کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل سے جنگ کے بعد ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (SNSC) نے ایک نئی دفاعی کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے، جس کے سربراہ صدر ہوں گے۔ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے، اس نئی کونسل کی صدارت صدرِ ایران مسعود پزشکیان کریں گے اور اس میں اعلیٰ فوجی کمانڈرز، عدلیہ سربراہان سمیت دیگر سینئر حکومتی اہلکار اور وزرا شامل ہوں گے۔

LOADING...

نئی دفاعی کونسل کے قیام کا مقصد ایرانی فوج کی دفاعی حکمت عملیوں کا جائزہ لینا اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سیکیورٹی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں، اور فوجی منصوبہ بندی کو مربوط کرنے کے لیے ’’وار ٹائم ڈیفنس کونسل‘‘ کی بحالی کا یہ اقدام ان ہی اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔

علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی کے قریبی سیاست دان ڈاکٹر منصور حقیقت پور نے ہفتے کے روز میڈیا کو بتایا کہ یہ کونسل اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں پہلے سے موجود تھی، اور 1980 کی دہائی میں ایران عراق جنگ کے ابتدائی سالوں میں اسے فعال کیا گیا تھا، جس کے بعد اب اسے بحال کیا جا رہا ہے۔ اس دفاعی کونسل نے 1980 کی دہائی میں ایران کے فوجی فیصلوں میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔





اشتہار


اشتہار