سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوئنگ 737 کے بائیں پر کا ایک حصہ دورانِ پرواز ٹوٹ کر الگ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز DL 1893 جو لینڈو سے آسٹن جا رہی تھی ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
LOADING...
ڈیلٹا ایئر لائنز نے بیان میں کہا ہے کہ پرواز کو آسٹن میں بغیر کسی جانی نقصان کے بحفاظت اتارا گیا ہے، لینڈنگ کے بعد معلوم ہوا کہ بائیں پر کے فلیپ کا ایک حصہ اپنی جگہ پر نہیں تھا، طیارے کو سروس سے ہٹا کر مرمت کے لیے بھیج دیا گیا ہے، ہماری اولین ترجیح اپنے عملے اور مسافروں کی سلامتی ہے۔دوسری جانب امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔