امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چھوٹے قصبے کے قریب خطرناک مواد لے جانے والی ٹرین کی 35 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ٹرین کی مالک یونین پسیفک کمپنی کی ترجمان روبن ٹائسور کے مطابق حادثہ منگل کی دوپہر پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی علاقے کو خالی کرایا گیا۔
LOADING...
MASSIVE TRAIN DERAILMENT IN TEXAS.
— One America News (@OANN) August 12, 2025
Thick smoke is pouring into the sky after 35 Union Pacific freight cars derailed east of Gordon in Palo Pinto County, sparking a fast-moving grass fire.
Subscribe to OAN LIVE for more updates https://t.co/UankyV79jN
Firefighters are working… pic.twitter.com/9Js3dwLhRU
ایمرجنسی سروسز ڈسٹرکٹ کے بیان میں کہا گیا کہ تمام عملے کو محفوظ قرار دے دیا گیا ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ صورتحال فی الحال مستحکم ہے تاہم مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد چھوٹے پیمانے پر گھاس میں آگ بھڑکنے کی اطلاعات ملی ہیں، جسے فائر بریگیڈ کے اہلکار بجھانے میں مصروف ہیں۔ترجمان کے مطابق یونین پسیفک کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو چکی ہیں جبکہ پالونٹو فائر ڈیپارٹمنٹ آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہا ہے۔