سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی

Saudi Arabia makes important changes to Umrah visa policy
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزا ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار دیا ہے۔وزارت کے مطابق ویزا اجراء کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔نئے قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح 3 ماہ کا وقت ہی ملے گا۔

LOADING...

اشتہار

اشتہار