لاہور: 2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق

Lahore: 2 nomadic boys die after being buried under a pile of garbage
ریلوے پھاٹک ڈیفنس روڈ پر 2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکے ڈیفنس روڈ پر واقع ڈمپنگ اسٹیشن پر کچرے کے ڈھیر سے پلاسٹک کی بوتلیں نکال رہے تھے کہ اچانک کچرےکا ڈھیر اُن پر آ گرا اور وہ نیچے دب گئے۔

LOADING...

ریسکیو ٹیم  نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا  اور 11 گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں لڑکوں کی لاشوں  کو نکال لیا گیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ایک لڑکے کی عمر 17 اور دوسرے کی 15 سال معلوم ہوتی ہے،لڑکے خانہ بدوش لگتے ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔





اشتہار


اشتہار