امریکا میں مسافر طیارے کا ٹیک آف کرتے ہی انجن فیل،ہنگامی لینڈنگ

Passenger plane in the US suffers engine failure during takeoff, makes emergency landing
امریکا میں مسافر طیارے کا انجن پرواز بھرنے کے بعد فیل ہو گیا جس کے بعد پائلٹ نے ’مے ڈے‘ کی کال دی اور طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میونخ جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز نے 25 جولائی کو اپنے طے شدہ ٹرانس اٹلانٹک سفر پر واشنگٹن ڈلس ہوائی اڈے سے ٹیک آف کیا لیکن اس کا بایاں انجن فیل ہو گیا۔

LOADING...

 پرواز کے واشنگٹن ڈلس سے روانہ ہونے اور پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے فوراً بعد انجن میں خرابی کی اطلاع ملی۔ عملے نے جلد ہی ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور محفوظ ہنگامی لینڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ساتھ رابطہ کیافلائٹ ایئر ویوز کے مطابق ہوائی جہاز دو گھنٹے 38 منٹ تک فضا میں رہا اور واشنگٹن کے شمال مغرب میں ایک ہولڈنگ پیٹرن میں چکر لگاتا رہا تاکہ واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ پر واپس اترنے سے پہلے ایندھن کو ختم کیا جا سکے۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔





اشتہار


اشتہار