
دھنک یا قوس قزح فطرت کا ایک شاہکار مظہر ہے۔ جس میں بارش کے بعد فضا میں موجود پانی کے قطرے ایک تسلسل اور ترتیب سے کام کرتے ہیں۔
LOADING...
قوس قمر (مون باؤ) جسے لونر ریمبو بھی کہا جاتا ہے اس وقت وقوع پذیر ہوتی ہے جب چاند کی روشنی ہوا میں موجود پانی کے ننھے قطروں سے منعکس ہوتی ہے۔
یہ مظہر فطرت بہت نایاب ہے اور اسے بہت کم ہی دیکھا جاتا ہے، قوس قمر کا بارش کے بعد آسمان پر ظہورپورے چاند کی موجودگی کی صورت میں ممکن ہے۔
رات کے وقت نظر آنے والی قوس قزح کا بلاشبہ انتہائی دلفریب منظر ہوتا ہے لیکن یہ دن کے وقت بعد از بارش پیدا ہونی والی قوس کی طرح اکثر و بیشتر نظر نہیں آتی بلکہ اس کا ظہور کبھی کبھار ہی ہوتا ہے۔
البتہ بڑی آبشاروں کے نزدیک قوس قمر کے پیدا ہونے کے امکانات کہیں زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ آبشار کے گرنے سے پیدا ہونے والی دھند کی تہیں قوس قمر کے ظہور کے لیے بہترین وقت ہوتی ہیں اور دنیا میں دو ایسے مقامات بھی ہیں جہاں قوس قمر باقاعدگی سے پیدا ہوتی ہے اور اسے اکثر راتوں میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔