بیوی نے سیلفی کے بہانے شوہر کو ندی میں دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

Wife pushes husband into river on pretext of selfie, video goes viral
بھارتی ریاست کرناٹک میں بیوی نے شوہر کو جان سے مارنے کی کوشش کرتے ہوئے سیلفی لینے کے بہانے ندی میں دھکا دے دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع رائچور میں کرشنا ندی کے پاس پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

LOADING...

بیوی نے شوہر کو سیلفی لینے کے بہانے ندی کے پاس روک کر موبائل فون نکالا اور اچانک اسے کرشنا ندی میں دھکیل کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔

بیوی نے سیلفی کے بہانے شوہر کو ندی میں دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

آس پاس موجود لوگوں نے شہری کو ندی میں ڈوبتا دیکھ کر اس کی مدد کی اور رسی کے ذریعے اسے باہر نکالا۔ جب مقامی لوگوں نے پوچھا کہ آپ نے چھلانگ کیوں لگائی تو اس نے بتایا کہ میں نے چھلانگ نہیں لگائی بلکہ میری بیوی نے مجھے دھکا دیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ شہری کو ندی سے ریسکیو کر رہے ہیں، اس کو رسی کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔

بیوی نے سیلفی کے بہانے شوہر کو ندی میں دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل
ندی میں گرنے والے شہری کی شناخت تتپا کے نام سے ہوئی جس نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے جان بوجھ کر اسے دھکا دیا جبکہ خاتون نے اس کو ایک حادثہ قرار دیا۔جوڑے کی شادی اپریل 2025 میں ہوئی ہے لیکن شادی کے تین ماہ کے اندر ہی ان کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔





اشتہار


اشتہار