750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

Big news for those holding a prize bond of Rs. 750
 750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے خوش نصیبوں کا اعلان کردیا گیا، پہلا اور دوسرا انعام کس نے جیتا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سنٹر راولپنڈی نے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا۔حکام کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی صبح 10 بجے ہوئی، جس میں پہلے اور دوسرے انعامات کے لیے جیتنے والے نمبروں کا اعلان کیا گیا۔

LOADING...

پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 953346 نے انعام جیتا جبکہ دوسرا انعام تین بانڈ ہولڈرز کو دیا گیا ، جن کے نمبر 294897، 651248 اور 965105 تھے۔پہلا انعام جیتنے والا 1,500,000 روپے گھر لے جائے گا اور دوسرے انعام کے تین فاتحین کو 500,000 روپے ملیں گے۔اس کے علاوہ پرائز بانڈ کے تیسرے درجے کا انعام 9300 روپے ہے، جس کیلئے 1696 لکی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔اس سے قبل اپریل 2025 کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 261227 کے پرائز بانڈ رکھنے والے فرد نے جیتا ہے جبکہ دوسرا انعام 204763، 413549 اور 992747 کا تھا

جیتنے والی رقم پر ٹیکس

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم اور قرض پر منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہےجس کے تحت فائلرز کو اب انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے برعکس، نان فائلرز کو اسی آمدنی پر 30% کی زیادہ شرح سے مشروط کیا جائے گا۔




اشتہار


اشتہار