ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلیے اہم خبر، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

Important news for pilgrims going to Iran and Iraq, the government has made a big decision
 وفاقی حکومت نے بذریعہ روڈ ایران اور عراق جانے کے خواہش مند شہریوں کیلیے اہم فیصلہ کر لیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ زائرین کو اس سال سڑک کے ذریعے عراق و ایران جانے کی اجازت نہیں ہوگی، زیارت اربعین کیلیے فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔

LOADING...

محسن نقوی نے بتایا کہ فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا، یہ مشکل فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے زائرین کیلیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے، پروازوں میں اضافہ کر کے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 10 جولائی 2025 کو وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 2021 میں متعارف کروائی گئی پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سالار نظام ختم، زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم فعال کیا جائے گا۔ حج و عمرہ کی طرز پر زیارات کیلیے بھی رجسٹریشن لازم قرار دیا گیا ہے۔ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 585 کمپنیوں نے مکمل دستاویزات جمع کرا دی ہیں، نئی کمپنیوں کیلیے 10 اگست 2025 تک رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلیے اہم خبر، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلیے اہم خبر، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

اس سے چند روز قبل حکومت کی جانب سے ایران و عراق جانے والے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھاوزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلیے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس وزیر داخلہ و چیئرمین ٹاسک فورس محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا تھا۔اجلاس میں زائرین کی سہولت و سکیورٹی کیلیے اہم فیصلے کیے گئےاجلاس میں سول ایوی ایشن کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ایران کیلیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی ہے جبکہ اربعین پر عراق کیلیے 107 خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔



 حوالہ

اشتہار


اشتہار