ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کے دورے کا امکان

Iranian President Masoud Peshkeshian likely to visit Pakistan
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان 26 جولائی سے پاکستان کے دورے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کوظاہرکرتا ہے، اسرائیلی، امریکی حملے کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی روابط میں تیزی آئی ہے۔

LOADING...

دورے سے متعلق دونوں ملکوں کے وزرائے داخلہ نے ٹیلی فون پرتبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا ہے کہ  ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں، ایران اسرائیل جنگ کے بعد ایرانی صدرکا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات محض سیاسی نہیں بلکہ تاریخی، ثقافتی اور دینی بنیادوں پر قائم ایک مضبوط برادرانہ رشتہ ہیں، جس میں ہم پاکستان کے لیے گہرا احترام اور خاص اہمیت کے قائل ہیں۔




اشتہار


اشتہار