معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جےایف 17طیارے نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لئے.معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جے ایف 17 سی بلاک تھری طیارے نے ایئرٹیٹوشو میں اعلیٰ اعزاز حاصل کرلیا۔
LOADING...
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ، برطانیہ میں عالمی شہرت یافتہ ایئر شو میں پاکستانی سی 130 کو ٹرافی سے نوازا گیا۔جے ایف 17سی بلاک تھری طیارے کو اسپرٹ آف دی میٹ ٹرافی سے نوازا گیا ، ایوارڈ طیاروں کی شاندار پرواز اور تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیئے گئے۔
جے ایف تھنڈر نے پاکستان سے برطانیہ تک نان اسٹاپ ایئر ٹوایئرریفیولنگ کے ذریعے سفر کیا ، جےایف 17سی بلاک تھری پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔
عالمی سطح پر اس کامیابی نے پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کو فخر سے ہمکنار کیا ہے اور معتبر فضائی شو میں یہ کامیابی پاک فضائیہ کی قابلیت کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے۔