غزہ ، اسرائیلی طیاروں نے خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 115 شہید

Gaza, Israeli planes bomb Palestinians waiting for food, 115 martyred
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 115 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 92 فلسطینی شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ خان ہونس میں بھی اسرائیلی حملے میں سات افراد شہید ہو گئے، جن میں ایک پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

LOADING...

 عینی شاہدین کے مطابق  اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی۔دوسری جانب غزہ کا محاصرہ بدستور جاری ہے ، امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں بھوک کے باعث 18 افراد جاں بحق ہوئے۔اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے تصدیق کی ہے کہ ان کا 25 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ جیسے ہی اسرائیل سے داخل ہوا تو اسے شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔




اشتہار


اشتہار