کراچی: شاپنگ مال میں اچانک خوفناک آگ، عمارت شعلوں کی لپیٹ میں

A sudden terrible fire broke out in a shopping mall, the building was engulfed in flames.
شہر قائد کے مصروف علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیاریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کا آغاز مال کی چھت سے ہوا، جو چند ہی لمحوں میں نیچے کی منزلوں تک پھیل گئی۔ شعلوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اردگرد کا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا، جبکہ حفاظتی پیشِ نظر قریبی دکانیں اور سڑکیں خالی کرا لی گئیں۔

LOADING...

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر آگ پر جلد قابو نہ پایا گیا تو صورتِ حال مزید بگڑ سکتی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اشتہار


اشتہار