روزانہ ریڈ بل پینے والی خاتون نے سی ٹی سکین کروایا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

A woman who drinks Red Bull every day underwent a CT scan, and it was revealed that the ground beneath her feet had come out
آسٹریلیا کی 35 سالہ خاتون لوسی پارکر نے 15 سال تک روزانہ تین ریڈ بل پینے کے بعد یہ لت اس وقت چھوڑ دی جب ڈاکٹروں نے انہیں نان  الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز کی تشخیص کی۔ یہ انکشاف ایک سی ٹی سکین کے بعد ہوا جو رانوں میں درد کی شکایت پر کروایا گیا، جہاں نہ صرف بیضہ دانی پر گلٹی نکلی بلکہ جگر کے اردگرد چربی کی تہیں بھی سامنے آئیں۔

LOADING...

ڈیلی سٹار کے مطابق لوسی کا کہنا ہے کہ وہ ریڈ بل کی شدید عادی تھیں اور اگر فریج میں موجود نہ ہوتی تو رات کو نکل کر خرید لاتی تھیں۔ وہ روزانہ ان مشروبات سے 81 گرام چینی استعمال کر رہی تھیں اور اس عادت پر خود کو شرمندہ محسوس کرتی تھیں۔ خوش قسمتی سے ان کے جگر کو ناقابل واپسی نقصان نہیں پہنچا، اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مکمل طور پر قابلِ واپسی ہے۔ انہوں نے ریڈ بل چھوڑنے کے بعد صرف چند دن ہلکے سر درد کا سامنا کیا مگر بڑی پریشانی نہیں ہوئی۔

لوسی نے بتایا کہ انہیں دو سال قبل اے ڈی ایچ ڈی کی تشخیص ہوئی تھی، اور ان کے لیے صبح کا ریڈ بل ایک قسم کا پہلا ڈوپامین ہٹ ہوتا تھا، جو دماغ کو پرسکون کرتا تھا۔ اب وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی خوراک میں مثبت تبدیلیاں لا رہی ہیں اور دوسروں کو مشورہ دے رہی ہیں کہ اگر وہ بھی طویل عرصے سے انرجی ڈرنکس استعمال کر رہے ہیں تو اپنے خون کا ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔





اشتہار


اشتہار