ایئر پنجاب کی پہلی پرواز کب اڑان بھرے گی؟ مریم اورنگزیب نے بتادیا
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایئر پنجاب اور ہائی اسپیڈ ترین منصوبوں کی فیزیبلٹی اسٹڈی کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری کی رقم مختص کردی گئی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایئر پنجاب کی پہلی پرواز ایک سال کے اندر پہلی اڑان بھرے گی وی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑنا بجٹ کی مخالفت نہیں ہوتی۔ ’مخالفت یہ ہوتی ہے کہ آپ اصلاح کریں، اسمبلی میں فائنانس بل میں ترمیم اور تجاویز پیش کریں جس کے حساب سے حکومت فیصلہ کرتی ہے اور یہ پورا ایک طریقہ کار ہے۔
LOADING...
پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اگر مفت دوائیوں، بلاسود گھر، کسان کارڈ اور ٹریکٹر سمیت بچوں کو لیپ ٹاپ اور وظائف ملنے پر اعتراض ہے تو کریں ورنہ ہم نے تو اس بجٹ میں سوائے ریلیف کے کچھ اور نہیں رکھا۔ہم نے تو اس بجٹ میں سوائے ریلیف، ویلفیئر، ہیومن ڈیولپمنٹ، واٹر، سینی ٹیشن، پینے کے صاف پانی اور روڈ اور انفرا استرکچر کے علاوہ کچھ نہیں کیا، جو اخراجات ہیں اس کو دیکھیں اور کرلیں احتجاج۔