دعا مومن کا ہتھیار ، امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعائیں کریں ، خطبہ حج

Prayer is the weapon of the believer, pray for the unity of the Muslim Ummah, Hajj sermon
مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اے ایمان والو ، اللہ سے ڈرو ، تقویٰ اختیار کرو۔ تقویٰ ایمان والوں کی نشانی ہے۔شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے حج کا خطبہ دیا۔ حج کا خطبہ مسجد نمرہ سے اردو، انگلش سمیت 35 مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشرکیا گیا۔

LOADING...

شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اے لوگو، تقویٰ دنیا اور آخرت دونوں جگہ کی خیر کا باعث ہے، اے ایمان والو ، عہد کی پاسداری کرو۔پرودگار کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ کرو ، اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو بہترین ایمان دے گا۔انہوں نے کہا کہ اے لوگو ،غریبوں یتیموں مساکین اور رشتہ داروں کے ساتھ اچھی طرح برتاو کرو۔ اللہ کے بتائے ہوئے دین پر عمل کریں ، اللہ تعالی صبر کرنے والوں کیساتھ ہے۔خطبہ دیتے ہوئے شیخ صالح کا کہنا تھا کہ اگر تم دشمن کو معاف کردو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اپنا قربی دوست بنائے گا۔  لوگوں کے ساتھ صلح رحمی سے پیش آؤ ، شریعت پر عمل کرو،دین کو اپنے سامنے رکھوایمان کی شاخیں 70سے زائد ہیں ، حیا ایک شاخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے سب مخلوق کو تقویٰ کا حکم دیا،حرام کاموں سے روکا۔ شیطان تمہارا دشمن ہے ، اس سے دور رہو۔ اللہ تعالیٰ نے فساد فی الارض سے سختی سے منع فرمایااے اللہ ،فلسطین میں ہمارے بھائیوں کاخیال رکھ، ، بے گھر فلسطینیوں کو آسرا دے ، اے اللہ، فلسطینیوں کو دشمنوں کےشر سے محفوظ رکھ ۔شیخ صالح نے خطبے میں کہا کہ والدین کو ناراض کرنے والا اللہ کو ناراض کرتا ہے، نیک کام کرنے والا اللہ کا محبوب ہے ،اللہ تعالیٰ کے احکام کو بجا لا کر اسکی اطاعت کی جائے،منع کر دہ چیزوں سے پرہیز کیا جائے ، دعا مومن کا ہتھیار ہے ، امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے دعائیں کریں۔ دعا کرنے سے اللہ غموں کو خوشیوں میں بدل دیتا ہے ، اللہ تعالی کی رضا جنت سے بھی بڑی ہے۔

خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کی گئیں، عرفات میں وقوف کے دوران عازمین تلبیہ پڑھنے، استغفار کرنے اور تسبیح کے ساتھ ساتھ دعاؤں میں مصروف ریے۔وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد سورج غروب ہونے کے بعد حجاج میدان عرفات سے 6 کلو میٹر دور مزدلفہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے، حجاج کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کے لیے کنکریاں چنیں گے اور کل طلوع آفتاب کے بعد منیٰ روانہ ہو جائیں گے اور رمی کے بعد قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔




اشتہار


اشتہار