پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیاروں میں جدید نشستیں اور انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ

PIA decides to install modern seats and entertainment system in Boeing 777 aircraft
 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے بوئنگ 777 طیاروں میں مسافروں کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

LOADING...

پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 777 ساختہ طیاروں کی اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستیں تبدیل کرکے نئی جدید نشستیں لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ طیاروں میں ایک جدید ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم بھی نصب کیا جائے گا تاکہ مسافر دورانِ پرواز جدید اور آرام دہ سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیاروں میں جدید نشستیں اور انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ
پی آئی اے نے اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر برطانیہ اور امریکا میں پروازوں کی بحالی کے پیش نظر بڈز طلب کر لیے ہیں۔ یہ اقدام مسافروں کو یورپ اور برطانیہ میں سفر کے دوران عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کا مقصد ہے کہ بوئنگ 777 طیارے مکمل طور پر جدید اور مسافروں کے لیے زیادہ آرام دہ بنائے جائیں تاکہ بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کا تجربہ بہتر ہو۔





اشتہار


اشتہار