بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلم بینوں کو معیاری اور خاندانی تفریح فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 کی نمائش کا اہتمام کیا ہے، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد سینماؤں میں پیش کی جانے والی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ہے۔سوکن سوکنے 2 مقبول فلم سوکن سوکنے کا سیکوئل ہے، جس میں معروف اداکار ایمی ورک، نمرت کھیرہ اور سرگن مہتا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں، جب کہ دیگر کرداروں میں بھی کئی نامور فنکار شامل ہیں۔
LOADING...
ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد پاکستانی سینما گھروں میں نئی فلموں کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ ’سوکن سوکنے 2‘ خاص طور پر کامیڈی فلموں کے شائقین کے لیے ایک مکمل تفریحی پیکج ثابت ہوگی، جو پیسہ وصول تجربہ فراہم کرے گی۔یہ فلم اس وقت ملک بھر کے سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور ہر عمر کے ناظرین کو معیاری، خاندانی تفریح فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔