ایلون مسک کی 23 سال پرانی دلچسپ ویڈیو وائرل

Interesting 23-year-old video of Elon Musk goes viral
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک انٹرویو کے دوران اپنا تعارف کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

LOADING...

میزبان ایلون مسک سے کہتے ہیں کہ اپنا نام بتائیں اس کے اسپیلنگ بتائیں اور یہ بتائیں کے آپ کیا کرتے ہیں تو جواب میں ایلون مسک کہتے ہیں کہ میں اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجیز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوں۔ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ ہم دوربین سے دیکھ کر صرف ایک حد تک کائنات کو سمجھ سکتے ہیں۔ اگر ہمیں واقعی جوابات چاہییں، تو ہمیں خود خلا میں جانا ہوگا۔

ایکس کے مالک نے 23 سال پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت میں کمسن (چھوٹا ای) تھا۔ایلون مسک کی ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئےکسی نے کہا کہ ’لٹل ای‘ بہت اچھا نام ہے تو کوئی ان کی ترقی کی تعریف کرتا نظر آیاایک صارف نے لکھا کہ اب آپ زمین پر سب سے طاقتور شخص ہیں۔

 ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اب آپ کا نام پوری دنیا جانتی ہے۔

ایلون مسک کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’لٹل ای‘ بہت اچھا نام ہے۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار