حکومتِ سندھ کا چین کے تعاون سے منی ٹرک اسمبلنگ لائن کراچی میں قائم کرنے کا اعلان

Sindh government announces establishment of mini truck assembly line in Karachi with cooperation from China
حکومت سندھ نے چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد کراچی میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔چین کے شہر بوزھو میں سپر منی ٹرک کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔

LOADING...

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کی شاندار مثال ہے جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منی ٹرک پاکستان میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

حکومتِ سندھ کا چین کے تعاون سے منی ٹرک اسمبلنگ لائن کراچی میں قائم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ سپر منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد ہی کراچی میں قائم کی جائے گی، جو پاکستان میں صنعتی ترقی، مقامی پرزہ سازی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے عمل کو تیز کرے گی۔

حکومتِ سندھ کا چین کے تعاون سے منی ٹرک اسمبلنگ لائن کراچی میں قائم کرنے کا اعلان
شرجیل انعام میمن نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سندھ بھر میں جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے مختلف کاروباری گروپس اور افراد کو فائدہ ہوگا۔





اشتہار


اشتہار