امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

US President Donald Trump arrives in Saudi Arabia, important meetings expected
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، صدر ٹرمپ کے اس دورے کو عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، اور اقتصادی شراکت داری پر بات چیت متوقع ہے۔

LOADING...

صدر ٹرمپ خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں خطے کی موجودہ صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ دورہ امریکی خارجہ پالیسی میں مشرقِ وسطیٰ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدات پر دستخط بھی ہوں گے۔





اشتہار


اشتہار