خاتون مریضہ کی زبان سے زبان لگا کر چیک اپ کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

Doctor arrested for checking up female patient by sticking his tongue in her mouth
میاں چنوں میں پولیس نے خاتون مریضہ کو جنسی ہراساں کرنے پر ڈاکٹر کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔

LOADING...

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو ئی جس میں ایک شخص اپنا تعارف اعجاز غنی کے نام سے کرواتاہے اور سامنے کھڑے ڈاکٹر رفیق گجر پر الزام عائد کرتاہے کہ ’’ میں اپنی بیگم کو چیک کروانے کیلئے آیا ، میں نے تمام میڈیکل ٹیسٹ کروائے لیکن ڈاکٹر نے میری بیگم کی زبان سے زبان لگا کر چیک کیا ۔

  ڈاکٹر صاحب مجھے بتائیں یہ کون سا ٹیسٹ ہے جو زبان سے زبان لگاکر کیا جاتاہے ، ڈاکٹر صاحب آپ اپنی بیگم کو بلائیں میں بھی زبان لگائے بغیر نہیں جاوں گا، مجھے مار کر بھیج دیں یا پھر میں آپ کا علاج کر کے جاوں گا۔‘‘میاں چنوں نے پولیس نے شکایت موصول ہونے پر ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار کرتے ہوئے دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر نے صحت جرم سے انکار کر دیاہے ۔




اشتہار


اشتہار