پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟ اب تک کی بڑی خبر

Pakistan attacked India with drones and missiles? Biggest news ever
اکستان نے بھارت پر ڈرون  اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کا دعویٰ بھارتی حکومت نے کیا تاہم پاکستان سے تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔سینئر صحافی اظہر جاویدنے لکھا کہ "ہندوستانی حکومت نے فضائی دفاع کا استعمال کرتے ہوئے شمالی اور مغربی ہندوستان میں فوجی اہداف پر پاک ڈرون اور میزائل حملوں کو مار گرانے کا اعلان کیا،ساتھ ہی لاہور سمیت پاکستان میں ڈرون حملوں کی تصدیق کی"۔

LOADING...

ساتھ شیئر کیے گئے تحریری بیان کے مطابق" گزشتہ روز بریفنگ میں بھارت نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کسی ملٹری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا، سات اور آٹھ مئی کی درمیانی رات پاکستان نے اوانتی پورہ، سری نگر، جموں ، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ،آدم پور، بھٹنڈا، چندی گڑھ ، نال ، پھلودی، اترلئی اور بھوج سمیت شمالی اور مغربی انڈیا کے کئی علاقوں کوڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ایئرڈیفنس سسٹم کے ذریعے یہ کوشش ناکام ہوئی"۔

بھارت نے یہ بھی تصدیق کی کہ جمعرات کی صبح کو پاکستان میں مختلف مقامات پر ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نشانہ بنایاگیا ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ لاہور میں ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگیاتاہم بھارت کا یہ دعویٰ بظاہر درست دکھائی نہیں دیتا کیونکہ لاہور میں تین مقامات پر ڈرون کا ملبہ ملنے کی اطلاعات ہیں اور تینوں مقامات پر کسی ایسی تنصیب کی موجودگی کی اطلاع نہیں۔ انڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ پاکستان نے ایل او سی پر بھی مارٹرز اور آرٹلری کا استعمال شروع کردیا ہے ۔



 حوالہ

اشتہار


اشتہار