ماں اور بیٹے نے ایک ہی دن ماسٹرز کی ڈگریاں وصول کرلیں

Mother and son receive master's degrees on the same day
امریکا میں ماں اور بیٹے نے ایک ہی دن ماسٹرز کی ڈگریاں وصول کرلیں۔امریکا میں ماں اور بیٹے نے ٹیکساس کرسچن یونیورسٹی سے اپنی ماسٹرز کی ڈگریاں وصول کرنے کے بعد اسٹیج پر مدرز ڈے کا جشن منایا۔

LOADING...

برینڈی فیلڈز نے اسکول کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ لمحہ اپنے بیٹے کے ساتھ شیئر کرنا ایک ایسا خواب ہے جس کا کبھی تصور بھی نہ تھا، ہم دونوں نے ایک دوسرے کو سخت ڈیڈ لائنز میں سپورٹ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ اسٹیج پر چلنا، خاص طور پر مدرز ڈے ویک اینڈ پر، ہمارے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین اور معنی خیز لمحہ ہے۔


انہوں نے بتایا کہ گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کا سفر طویل تھا، کئی سال بعد دوبارہ کلاس روم میں واپس آنا ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم مختلف پس منظر رکھنے والے تجربہ کار پیشہ ور افراد کے ساتھ سیکھنے کا تجربہ بے حد فائدہ مند رہا۔ٹیکساس کرسچین یونیورسٹی ایتھلیٹکس میں ایکوپمنٹ منیجر کے طور پر کام کرنے والے کائل فیلڈز نے کہا ہے کہ مستقبل میں کھیلوں کی دنیا میں کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، کھیل میری زندگی کا ہمیشہ سے اہم حصہ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گریجویشن کے بعد میں اسپورٹس انڈسٹری میں کام جاری رکھنا چاہتا ہوں، میرا سب سے بڑا خواب بڑی اسپورٹس برانڈ کی کمپنی میں کام کرنا ہے۔





اشتہار


اشتہار