پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب؛ حرا مانی نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

Pakistan's befitting reply to India; Hira Mani shows Kangana Ranaut the mirror
پاکستان کی اداکارہ حرا مانی کی جانب سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر دیے گئے ایک سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کنگنا پر کڑی تنقید کی ہے اور بھارت کی انتہا پسند اینٹی مسلم اداکارہ اور سیاستدان کو آئینہ دکھایا ہے۔ 

LOADING...

 حرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہریتھک روشن نے کنگنا کو "صحیح لات ماری"، کنگنا کے پاس کوئی کام نہیں رہا‘۔ انہوں نے کنگنا کو "چھپکلی" جیسے الفاظ سے بھی پکارا۔اپنے پیغام میں حرا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں کنگنا کو ناپسند کیا جاتا ہے بلکہ بھارت میں بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔زید برآں حرا مانی نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھارت کو جو ردعمل ملا ہے۔

  وہ ان کے آنسوؤں سے بھی کم نہیں ہوگا۔سوشل میڈیا پر حرا مانی کو ان کے اس بیان پر سراہا جارہا ہے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کنگنا پاک بھارت کشیدگی کی شروعات سے ہی سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف زہر اُگل رہی ہیں اور انہیں اب پاک آرمی کی جوابی کارروائی کے بعد سبق سیکھ لینا چاہیے۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی کنگنا رناوت کے پاکستان مخالف حالیہ بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اُمید ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کنگنا کو قبول کرلے اور انہیں اس زہر سے آزادی مل جائے۔



 حوالہ

اشتہار


اشتہار