
موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی قوم کی دلی آواز پر نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔ملی نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔ نغمہ کے جوشیلے بول ’’غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کے لیے تیار ہیں ہم‘‘ نے چار چاند لگا دیے۔
LOADING...
بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اُس کا مقابلہ کس قوم سے ہے، پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پاکستان دینِ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسکی فوج اسلام کی فوج ہے۔ جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ اس قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔